Saturday, June 11, 2011

نشست امام خمینی کردار اور شخصیت

نوگانواں سادات
۱۲؍ جون بروز اتوار
نشست امام خمینی کردار اور شخصیت
نوگانواں سادات۱۲؍ جون بروز اتوارایک نشست فضائل ویب سائٹ کی جانب سے جامعہ باب العلم نوگانواں سادات میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہوئی جس عنوان امام خمینی کردار اور شخصیت تھا اس نشست میں نوگانواں سادات کے مومنین نے بھی طلاب کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیانشست کا آغاز گذشتہ شب نماز مغربین کے بعد جامعہ باب العلم میں قاری ابوالحسن کی تلاوت سے ہوااس کے بعد مولانا سردار حسن صاحب مدیر وموسس فضائل ویب سائٹ نے اپنی ویب سائٹ اور وبلاگ وغیرہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اس کے بعدجناب مولانا ڈاکٹر حسن اختر صاحب نے امام خمینی کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی ان کے بعد جمہوری اسلامی ایران کے علمی سفیر جناب ڈاکٹر محمد حسین کریم نے نشست کے موضوع پر اچھی اور مفیدتقریر کی ان کے بعد  جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے و یزا کونسلر جناب آقائی عباس کاشفی نے اسلامی انقلاب پر امام خمینی کے کردار کی تاثیر کو بیان کیاآخر میں مولانا سید علی رضا زیدی نے فضاٗل نیٹورک کی جانب سے مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا